Featuredخیبر پختونخواہ

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں چوکیدار نے فائرنگ کرکے لیکچرار کو قتل کردیا

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں چوکیدار نے فائرنگ کرکے لیکچرار کو قتل کردیا۔

اتوار کی صبح پشاور کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں شیر محمد نامی چوکیدار نے لیکچرار بشیر احمد پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ شیر محمد فرار ہوگیا۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ترجمان علی ہوتی ن بتایا کہ بشیر احمد اسلامیہ کالج میں انگریزی کے شعبے سے وابستہ تھے اور ان کا قیام بھی یونیورسٹی کے اندر ہی تھا۔

علی ہوتی نے بتایا کہ چوکیدار اور بشیراحمد کے درمیان چند روز قبل بھی تلخ کلامی ہوئی تھی لیکن وہاں موجود لوگوں نے دونوں کے درمیان صلح صفائی کرادی تھی۔ شیر محمد اور بشیر احمد کے درمیان آج (اتوار 19 فروری) دوبارہ تلخ کلامی ہوئی، جس پر شیر محمد نے فائرنگ کرکے بشیر احمد کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close