Featuredپنجاب

عمران خان نے تحقیقات میں خود کو جھوٹا ثابت کردیا، رانا ثناء اللہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت پر قتل کے الزامات سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی تحقیقات میں کوئی ثبوت نہیں دے سکے، کہا قتل کی سازش کا کسی نے بتایا نام بھول گیا، چئیرمین پی ٹی آئی نے آڈیوز اور ویڈیوز کی تردید نہیں کی، تحریری بیان جے آئی ٹی کے پاس ثبوت ہے، نو مئی کو طے شدہ منصوبے کے تحت پاکستان پر قبضے کی کوشش ہوئی، سب طے تھا کس کی کیا ذمہ داری ہے، ٹائیگر فورس بنانے کا مقصد 9 مئی جیسے واقعات کرنا ہے، جس نے جرم کیا ہے اسے سزا ملے گی، فتنے کو ختم کرکے چھوڑیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ رمنا میں ایک ایف آئی آر درج ہوئی، عمران خان شامل تفتیش ہوئے، ایک فوج کے افسر، وزیراعظم اور میرے خلاف قتل کا الزام لگایا گیا، تاہم وہ تحقیقات میں ثبوت نہیں دے سکے، کہا کہ قتل کی سازش کا کسی نے بتایا تھا نام بھول گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام بیانات اور ویڈیوز کو انہوں نے درست قرار دیا، کسی کی تردید نہیں کی، تفتیش کے دوران عمران خان نے عمران خان کو جھوٹا اور بے بیناد الزامات لگانے والا ثابت کیا، برملا کہا کہ ان الزامات کی کوئی بنیاد نہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فوج کے سربراہ کیخلاف گھٹیا گفتگو کی، عمران کا بیان تحریر میں لایا گیا، جس پر عمران کے دستخط ہیں، یہ بیان جے آئی ٹی کے پاس ثبوت ہے، بغیر ثبوت اس قسم کی الزام تراشی کے عمران ماہر ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عثمان ڈار کہہ رہے تھے کہ ہم 10 لاکھ نوجوانوں کی ٹائیگر فورس تیار کررہے ہیں، اس کا مقصد وہی تھا جو 9 مئی کو انہوں نے حاصل کرنے کی کوشش کی، بے دریغ رقم مسٹنڈا فوج پر خرچ کی گئی، عمران نیازی سرکشی اور بغاوت کی تیاری کررہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فورس کے ذریعے ملک پر قبضہ اور گھٹیا ایجنڈا نافذ کرنے کی کوشش کررہا تھا، 9 مئی کو اس نے اس ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے آپریشن اور گرفتاری کو ریڈلائن کے طور پر رکھا، شہداء ہمارے ملک کا قابل فخر اثاثہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close