Featuredکھیل و ثقافت

قلندرز کی دھواں دھار بیٹنگ نے پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بڑا اسکور بنا ڈالا

لاہور کی جانب سے فخر زمان 96، عبداللہ شفیق 75 اور سیم بلنگز 47 رنز بنا کر نمایاں رہے

 لاہور: قلندرز نے فخر زمان اور عبد اللہ شفیق کی دھواں دھار اننگز کی بدولت زلمی کو جیت کے لیے 242 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنا سکی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور مرزا بیگ نے کیا مگر اچھا آغاز نہ مل سکا کیونکہ وہاب ریاض نے مرزا بیگ کو 7 کے مجموعی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔ بعد ازاں عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا اور 100 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

بارہویں اوور میں عبداللہ شفیق 75 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، یوں 127 کے مجموعی اسکور پر قلندرز کی دوسری وکٹ گری۔ پھر فخر زمان صرف چار رنز کے فرق سے اپنی سنچری مکمل کرنے سے رہ گئے اور 96 کے اسکور پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔

پھر سیم بلنگ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 47 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ پشاور زلمی کے وہاب ریاض دو جبکہ رومان پاول نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close