Featuredسندھ

عمران خان ہمیں دلدل میں پھنسا کر گیا ہے، آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرنز کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاگل خان نے ملک کا خانہ خراب کردیا۔

وہاڑی میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو جب بھی موقع دیا کہ جنوبی پنجاب کا خیال رکھا، میں 10 سال آگے کا سوچتا ہوں، ہم نے گوادر کی بندرگاہ چین کو دی تاکہ پاکستان ترقی کرے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کل کے بچوں کو تاریخ یاد نہیں، ہمارے ملک میں بچوں کو تاریخ پڑھائی نہیں جاتی، ہمارے پاس ڈالرز نہیں ہیں، عمران خان ہمیں دلدل میں پھنسا کر گیا ہے، اس دلدل سے نکلنے کیلئے تھوڑا وقت لگے گا ہمارا مقصد پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔

سابق صدر مملکت نے کہا کہ پاگل خان نے خانہ خراب کردیا، وہ آج بھی ون ڈے کرکٹ کھیل رہا ہے، وہ کسی نہ کسی طریقے سے واپس آنا چاہتا ہے، ایسے وقوف کو وزیر اعظم بنادیا گیا جس کی کوئی سوچ ہی نہیں تھی۔

آصف زرداری نے کہا کہ اونچ نیچ آٹی رہتی ہے دیوالیہ ہوگیا ،دیوالیہ ہوگیا یہ باتیں ہورہی ہیں،امریکا دیوالیہ ہوگیا تھا ، دیوالیہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، اسلام آباد کے بیورو کریٹس سمجھتے نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close