سندھ

گڈاپ سٹی کے ٹھڈو ڈیم میں نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے

ساحلی علاقے گڈاپ سٹی میں ٹھڈو ڈیم میں میں نہاتے ہوئے 4 لڑکیاں اور1 نوجوان ڈوب گئیں،ڈوبنے والی لڑکیوں کو بچانے کے لیے ڈیم میں کودنے والا لڑکا بھی ساتھ میں ڈوب گیا

کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی کے ٹھڈوڈیم میں تفریح کے غرض سے آئے ہوئے خاندان کی 4 کم عمر لڑکیاں ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں،ڈوبنے والی لڑکیوں کو بچانے کے لیے ڈیم کے قریب موجود لڑکے نے بھی چھلانگ لگا دی۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ذرائع مطابق ایدھی غوطہ خوروں کو ڈیم کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے جہاں انہوں نے دو لڑکیوں کو بے ہوشی کے عالم میں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دیگر تین افراد کو مردہ حالت میں ڈیم سے نکال لیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈوبنے والے 5 افراد میں سے ایک لڑکا اور 3 لڑکیاں پھیپھڑوں میں پانی بھر جانے کے باعث سانس گھٹنے سے ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ جن دو لڑکیوں کوبے ہوشی کے عالم میں اسپتال لایا گیا تھا،اُن میں سے صرف ایک کو بچایا جا سکا ہے تا ہم اس کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈیم میں ڈوبنے والی لڑکیوں کی شناخت ریحانی،مریم،ذرینہ اور فرح کی نام سے ہوئی ہیں،چاروں لڑکیوں کا تعلق کراچی کے علاقے گولیمار سے ہے جب کہ لڑکیوں کو بچانے کے لیے ڈیم میں کودنے والا نوجون کا نام جاوید بتایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close