Featuredسندھ

محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے

کراچی: گورنر سندھ نے ماہانہ اجرت 50ہزار اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی تجویز دے دی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شدید مہنگائی سے عام آدمی متاثر ہورہا ہے لہٰذا محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لکھے گئے خط میں گورنر سندھ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافہ کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔
گورنر سندھ نے خط میں کہا ہے کہ حالیہ سیلاب سے فصلیں متاثر ہوئی ہیں اور طلب و رسد میں فرق کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، ذخیرہ اندوزی اورمہنگائی سے حالات خراب ہورہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close