Featuredاسلام آباد

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رواں ماہ شیڈول دورہ امریکا منسوخ کر دیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رواں ماہ شیڈول دورہ امریکا منسوخ کر دیا۔ فیصلہ ملک میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث کیا گیا۔

اسحاق ڈار کا دورہ امریکہ 10 سے 16 اپریل کو شیڈول تھا۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف، سعودی عرب، یو اے ای حکام کے ساتھ اہم میٹنگز شیڈول تھیں۔

خیال رہے کہ کہ مذکورہ اجلاسوں میں اب خزانہ، اقتصادی امور کے سیکرٹریز اور گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں سول وعسکری قیادت شرکت کرے گی جبکہ حساس اداروں کےسربراہان قومی سلامتی پربریفنگ دیں گے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close