Featuredاسلام آباد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 6 حلقوں میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی روکنے کے حکم میں 19 اپریل تک توسیع کردی، جماعت اسلامی نے دوبارہ گنتی روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کراچی کے 6 بلدیاتی حلقوں میں دوبارہ گنتی روکنے کی جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کی، عدالت عالیہ نے دوبارہ گنتی روکنے کے حکم میں 19 اپریل تک توسیع کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ پولنگ کا حکم دینے کا عندیہ دیدیا، عدالت کا کہنا ہے کہ دوبارہ پولنگ کا حکم دینے سے قبل مدمقابل امیدواروں کو بھی سن لیتے ہیں۔

عدالت عالیہ نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں مخالف امیدواروں کو نوٹس جاری کردیا۔

جماعت اسلامی کے وکیل قیصر امام نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی 6 یونین کونسلز میں ووٹوں کے تھیلے کھل چکے تھے، فارم 12 بھی فراہم نہیں کیا گیا، دھاندلی کے واضح شواہد موجود ہیں۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ پھر تو الیکشن کمیشن کو دوبارہ پولنگ کی جانب جانا چاہئے تھا، صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close