Featuredکھیل و ثقافت

گرین شرٹس نے کیویز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کپتان بن گئے

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 38 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بناسکی اور اسے 38 رنز سے شکست ہوئی۔

بابر و رضوان کی جوڑی نے 99 رنز کی شراکت بنائی تاہم رضوان 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

فخرزمان، صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، عماد وسیم 2 رنز بناکر کیچ ہوئے۔ اس کے بعد بابر اور افتخار کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔

پاکستان کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 44 کے مجموعی رنز پر گری جب ٹام لیتھم 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد چیڈ بوویس 26 رنز بناکر عماد وسیم کا شکار بنے۔

ویل ینگ 9 ، مچل 9، نیشم ایک، رویندرا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بناسکی اور اسے 38 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کیوی بیٹر مارک چیپمین 65 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

بابراعظم 101 رنز  اور افتخار 33 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیرئیر کی تیسری سنچری تھی، انہوں نے یہ تینوں سنچریاں بطور کپتان اسکور کیں ہیں یوں وہ سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کپتان بن گئے۔

بھارت کے روہت شرما اور سوئٹزرلینڈ کے فہیم نذیر نے بطور کپتان دو، دو سنچریاں اسکور کیں اور وہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close