Featuredپنجاب

عمران خان کی ہدایت پر سیاسی کشدگی کے خاتمے کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی کشدگی کے خاتمے اور جماعت اسلامی سے بات چیت کیلئے کمیٹی قائم کردی۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی متحرک ہوگئی، امیر جماعت سراج الحق نے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقاتی کیں۔

جماعت اسلامی نے بطور ثالث پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اتحاد کے ساتھ بننے والی وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں شروع کیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے کشیدگی سیاسی صورتحال کے خاتمے کیلئے ایک قدم بڑھاتے ہوئے جماعت اسلامی سے بات چیت کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر قائم کی گئی کمیٹی میں پرویز خٹک، سینیٹر اعجاز احمد چوہدری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں۔

گزشتہ روز جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق لیاقت بلوچ اور امیر العظیم بھی موجود تھے، اس دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں ایک ہی وقت انتخابات موضوع ہیں۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد سراج الحق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے زمان پارک پہنچے، ان کے ساتھ نائب امیرِ جماعت لیاقت بلوچ اور مرکزی سیکریٹری جنرل امیر العظیم بھی تھے، سابق وزیراعظم سے ملاقات میں سینیٹر اعجاز احمد چوہدری، سینیٹر شبلی فراز اور حافظ فرحت عباس بھی شریک ہوئے۔

سراج الحق نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی دعوت دی۔ اور کہا کہ سیاسی صورتحال کو سیاسی طریقے سے مل بیٹھ کر حل کرنا ہوگا، ملک اس وقت کسی غیر یقینی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایک ہی وقت پر انتخابات ہونا ملک کیلئے بہتر اور ہماری جماعت کا ٹھوس مؤقف ہے۔

امیر جماعت اسلامی کی جانب سے انتخابات کے انعقاد کیلئے وسیع اتفاقِ رائے کیلئے کمیٹی کی تشکیل کی تجویز دی گئی، جس کا خیرمقدم کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف آئین کے دائرہ و حدود کے اندر بات چیت کیلئے تیار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close