Featuredکھیل و ثقافت

پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش اور ژالہ باری کے باعث بے نتیجہ ختم

ژالہ باری کے باعث گراؤنڈ نے سفید چادر اوڑھ لی جو دلفریب منظر پیش کر رہا تھا

راول پنڈی: بارش اور ژالہ باری کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 18.5 اوورز میں 5 وکٹ پر 164 رنز بنائے تھے کہ تیز بارش اور ژالہ باری شروع ہوگئی جس کے بعد پچ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا۔

ژالہ باری کے باعث گراؤنڈ نے سفید چادر اوڑھ لی جو دلفریب منظر پیش کر رہا تھا۔

بارش رکنے کے بعد گراؤنڈ میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

عماد وسیم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کے چیڈ بوویس 54 اور ٹام لیتھم 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مارک چیپمین 71 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

خیال رہے کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close