Featuredاسلام آباد

ہم نے ٹکٹ دینے کا معاملہ مکمل کرلیا ہے اور اگر آج فیصلہ نہیں ہوا تو 14 مئی کو الیکشن ہوگا

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے ہم آج شام چار بجے بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔ حکومت مذاکرات کے ذریعے الیکشن سے فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے۔

ملک میں ایک ہی روز میں انتخابات کروانے سے متعلق مقدمے کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر حکومت سنجیدہ ہے تو ہم کہتے ہیں کہ آج ہی مذاکرات ہوں۔ انھوں نے کہا کہ آج ہم نے عدالت میں وضاحت دے دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ٹکٹ دینے کا معاملہ مکمل کر لیا ہے اور اگر آج فیصلہ نہیں ہوا تو 14 مئی کو الیکشن ہو گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاسی قیادت کا امتحان ہے۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی آئین سے ماورا نہیں ہے اور نوے روز میں الیکشن ہونا لازمی ہیں۔ میں، شاہ محمود قریشی اور علی ظفر یہاں موجود ہیں۔ حکومت آئے اور مذاکرات کرے۔ اگر مذاکرات سنجیدہ ہوئے تو زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close