Featuredپنجاب

مسلح افواج علاقائی سالمیت، خودمختاری کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج علاقائی سالمیت، خودمختاری کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٓرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا رحیم یار خان کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے فیلڈ مشقوں کا معائنہ کیا، فیلڈ ایریا پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو "شمشیرصحرا ” مشقوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، مشق کا مقصد آپریشنل ماحول میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے درکار پیشہ ورانہ مہارتوں اور میدان جنگ کے طریقہ کار کو بڑھانا تھا۔

آرمی چیف نے آرمر، انفنٹری، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سمیت مختلف عناصر کے مربوط فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ مشق میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا۔

اس مشق میں الیکٹرانک وارفیئر کی صلاحیتوں اور معلوماتی آپریشنز کو بھی شامل کیا گیا جو جنگ کے دوران دشمن کی مواصلاتی صلاحیتوں اور ڈس انفارمیشن مہم کو پچھاڑنے کے لیے درکار تھے۔

اس موقع پرآرمی چیف نے فوجیوں سے گفتگو، تربیتی معیارات، آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔آرمی چیف نے مشق کے علاقے میں فوجیوں کےساتھ پورا دن گزارا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کیلئے ہمہ وقت تیاررہناچاہیے، مسلح افواج قوم کی حمایت سے مادروطن کی علاقائی سالمیت، خودمختاری کے دفاع کیلئے پوری طرح تیارہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close