Featuredپنجاب

9 مئی کے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کیلئے بننے والی جے آئی ٹی میں عمران خان طلب

لاہور: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو جے آئی ٹی میں طلبی کا نوٹس موصول ہوگیا ہے

9 مئی کے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو کل 4 بجے طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کے سلسلے میں ڈی آئی جی کامران خان کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے جہاں جے آئی ٹی عمران خان سے 9 مئی کے واقعات کے بارے میں تفتیش کرے گی۔

9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنائی تھیں، عمران خان تھانہ سرور روڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close