Featuredسندھ

کراچی: الیکشن کمیشن نے 6 یونین کمیٹیوں کے روکےگئے نتائج جاری کردیے

کراچی:  بلدیہ عظمی کراچی کی سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کی نشستیں 104 تک پہنچ گئیں۔

الیکشن کمیشن نے روکے ہوئے 6 حلقوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے جس کے بعد پیپلز پارٹی کو کراچی میں مزید 6 نشستیں مل گئیں اور اس طرح بلدیہ عظمی کراچی سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت بن گئی۔

اورنگی ٹاؤن یو سی 3، یو سی7 اور یو سی 8 سے پیپلز پارٹی چیئرمین وائس چیئرمین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، مومن آباد ٹاؤن یو سی 3 سے بھی پیپلز پارٹی کا امیدوار چیئرمین منتخب ہوگیا۔
علاوہ ازیں منگھوپیر ٹاؤن یو سی 12 سے بھی جیالے چیئرمین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، گلشن ٹاؤن یو سی 1 سے بھی پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب ہوگیا۔

اس طرح سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کی نشستیں 104 ہوگئ ہیں جبکہ جماعت اسلامی کی87، پی ٹی آئی 42، مسلم لیگ (ن) 8، جے یو آئی 3 اور ٹی ایل پی کے پاس 1 نشست ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close