Featuredپنجاب

مذاکرات جمہوریت کی ترقی اور پختگی میں مدد دیتا ہے مگر یہاں ایک بڑا فرق ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے مذاکرات سیاسی عمل میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے مگر سیاسی لبادہ اوڑھے ایسے افراد کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتا جو ریاست کی علامتوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مذاکرات سیاسی عمل میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو جمہوریت کی ترقی اور پختگی میں مدد دیتا ہے۔ ماضی میں جب سیاسی رہنما کسی معاملے پر اکھٹے بیٹھے اور اتفاق کیا تو بہت سی سیاسی اور آئینی پیش رفتیں سامنے آئیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ شرپسند عناصر جو جو سیاست دانوں کا لباس پہنتے ہیں اور ریاست کی علامتوں پر حملہ کرتے ہیں وہ ڈائیلاگ کے اہل نہیں ہیں۔ ان سے ڈائیلاگ کرنے کے بجائے ان کا اُن کی عسکری کارروائیوں کا محاسبہ کیا جانا چاہیے۔ ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی یہی رواج ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں اور ان کی جانب سے اس ضمن میں ایک 7 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ اپیل کرتا ہوں فوری بات چیت شروع کریں اور اسے میری کمزوری نہ سمجھا جائے، مذاکراتی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر ،حلیم عادل شیخ، عون عباسی، مراد سعید اور حماد اظہر شامل ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close