Featuredپنجاب

پیپلز پارٹی کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں اور مذاکرات کی حامی ہے: یوسف رضا گیلانی

 لاہور: پی ٹی آئی کو گزشتہ مذاکرات میں بھی باور کرایا تھا آپ نے اسمبلیاں توڑ کر بھی غلطی کی

پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے بات چیت کو ہی مسائل کا حل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ  فوجی املاک پر حملہ ملک پر حملے کے مترادف ہے، سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ختم ہونے چاہئیں۔

پی پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ گزشتہ مذاکرات میں بھی تحریک انصاف کو باور کرایا تھا آپ نے اسمبلیاں توڑ کر بھی غلطی کی اور چودہ مئی پر الیکشن کی ضد بھی غلطی ہے۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مزید کئی لوگ رابطے میں ہیں انکا بیک گراؤنڈ دیکھ کر شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں اور مذاکرات کی حامی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق پیپلزپارٹی کا موقف یہی ہے کہ جو ہو آئین کے مطابق ہو۔ پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے سی ای سی میٹنگ اور اتحادیوں سے مل کر باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close