Featuredاسلام آباد

جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ توڑپھوڑ کیس میں اسد قیصر کی ضمانت میں توسیع

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت ماحول ٹھیک کرے تو سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

سیشن کورٹ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطہ میں ہیں تاہم جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں۔

اس سے قبل سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسد قیصر کی جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں ضمانت میں دس جون تک توسیع کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر کے خلاف مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

اسد قیصر اپنے وکیل شیرافضل مروت کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا کے روبرو پیش ہوئے ۔ جج نے اسپیشل پراسیکیوٹر زاہدآصف کی والدہ کے انتقال کے باعث سماعت دس جون تک ملتوی کرنے کا کہا ۔ تو ملزم کے وکیل نے ضمانت میں لمبی توسیع کی استدعا کی ۔ اس پر جج نے کہا اسدقیصر کی ضمانت میں ڈھائی ہفتے کی توسیع دی تو دیگر ملزمان کےلیے بھی روایت قائم کرنی پڑے گی۔

عدالت نے ضمانت میں پانچ روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت دس جون تک ملتوی کر دی۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کو وفاقی پولیس نے آگاہ کیا کہ اسد قیصرکے خلاف تھری ایم پی او کا کوئی کیس درج نہیں ۔ جس پر عدالت نے مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close