Featuredاسلام آباد

جماعتوں کی سیاسی معاملات کو مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش قابل ستائش قرار

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ سیاسی ایشوز مذاکرات اور اتفاق رائے سے ہی بہتر انداز میں حل ہوسکتے ہیں۔ کہ توقع ہے سیاسی جماعتیں ایک تاریخ پر ملک بھر میں انتخابات پر متفق ہوجائیں گی۔

ملک بھر میں انتخابات ایک دن کرانے سے متعلق کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جماعتوں کی سیاسی معاملات کو مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش قابل ستائش ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومتی کمیٹیوں نے مذاکراتی عمل پر اپنی اپنی رپورٹس جمع کرائیں، سعد رفیق نے بتایا کہ ایک ساتھ انتخابات کرانے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے، سعد رفیق نے کہا مذاکرات جاری رہے تو تاریخ پر بھی اتفاق ہوجائے گا تاہم شاہ محمود قریشی نے جواب میں مذاکرات میں پیش رفت پر مایوسی کا اظہار کیا۔

عدالت نے ملک بھر میں انتخابات ایک دن کرانے سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ وزارت دفاع نے ملک بھر میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست دائرکررکھی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کا حکم دیا جائے۔

وزارت دفاع نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں انتخابات کا حکم واپس لے کر سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر انتخابات کا حکم دے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close