اسلام آباد

کشمیر میں خودکش حملے کے بھارتی الزامات پر ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا احتجاج

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں حملے کے الزامات پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں حملے کے الزامات پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کیے بغیر الزام پاکستان پر تھوپ دیا گیا پلوامہ حملے کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں زوردار کار بم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ ہربار کی طرح اس بار بھی بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے  پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج  کیا تاہم پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close