Featuredپنجاب

یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، انتخابات تب ہی ہونگے جب میں کرواں گا

لاہور: سیاست میں ہر چیز کو کرنےکا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا

بلاول ہاؤس لاہور میں سینٹرل پنجاب کے امیدواروں سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، انتخابات تب ہی ہونگے جب میں کرواں گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور میں نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، کارکن صبر کریں کیونکہ صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپکو انداز بھی نہیں، سارے دکھ درد دور ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے 14برس جیل میں معیشت پر بہت ساری کتب کا مطالعہ کیا ہے، اپنے دور میں ایسے حل دئیے جس کی وجہ سے ہمارے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 24ارب ڈالر ہو گئے تھے۔ انشا اللہ ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالر تک پہنچاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، سیاست میں ہر چیز کو کرنےکا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی ، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا، اسی لیے وہ ہونیوالی چیز کو بھی نہیں ہونے دیتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close