Featuredسندھ

سمندری طوفان بائپر جوئے کراچی سے دور ہونے لگا

بائپرجوئے کے کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سے ٹکرانے کے امکانات ہیں

کراچی: سمندری طوفان بپرجوائے کے اثرات کے تحت کراچی پر بادلوں کا راج ، تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے 20واں الرٹ جاری کردیا، جس کے مطابق طوفان کراچی سے دور ہونے لگا اور اب اس کا فاصلہ 370 کلومیٹر ریکارڈ کیا گیا ہے، اس سے قبل یہ 340 کلو میٹر کی دوری پر آ گیا تھا۔

سمندری طوفان بائپر جوئے نے رخ تبدیل کرلیا ہے جس کے بعد کراچی سے اسکا فاصلہ بڑھ گیا تاہم کیٹی بندر اور ٹھٹہ سے اس کی مسافت کم ہوئی ہے۔

الرٹ کے مطابق شدید نوعیت کے سمندری طوفان بائپر جوئے کی شمال مشرق کی جانب پیش قدمی جاری ہے، طوفان کے مرکز میں ہوائیں 180 کلومیٹر فی گھٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ اطراف میں 30 فٹ تک بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 15جون کی شام کے بائپرجوئے کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سے ٹکرانے کے امکانات ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں بوندا باندی اور کہیں بارش جاری ہے۔

کلفٹن، کورنگی، ملیر، شارع فیصل ،گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، لیاری، اولڈ سٹی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close