Featuredپنجاب

ہمیں امداد نہیں تجارت کے مواقع دیکھنے ہوں گے: آصف زرداری

مجھے کسی نے دھوکا نہیں دیا، میں ن لیگ کو دھوکا نہیں دوں گا

لاہور: پاکستان قدرتی طور پر اپنی مثال آپ ہے، ہمیں امداد نہیں تجارت کے مواقع دیکھنے ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، جھل مگسی میں کپاس کاشت کرانا چاہتے ہیں، پاکستان قدرتی طور پر اپنی مثال آپ ہے، ہمیں امداد نہیں تجارت کے مواقع دیکھنے ہوں گے۔

اپٹما اجلاس میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میں آپ کو لیول پلیئنگ فیلڈ دوں گا، چارٹر آف اکانومی کرلیں، اس پر دستخطوں کے لیے تیارہوں، ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے پاکستانی بیرونی ملک سرمایہ کاری کررہے ہیں، ہمیں امداد نہیں تجارت کے مواقع دیکھنے ہوں گے۔

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں میثاق جمہوریت پر بات اور دستخط کرنے کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا پاکستان گولڈن باسکٹ ہے، اللہ نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے، میں نے برآمدات یورپ تک لے جانے کی کوشش کی، بنگلہ دیش کو بھارت کی پراکسی ہونے کا فائدہ ملتا ہے۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ مجھے کسی نے دھوکا نہیں دیا، میں ن لیگ کو دھوکا نہیں دوں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close