Featuredسندھ

مویشی منڈیوں میں خریدار اور بیوپار دونوں مہنگائی سے پریشان

کراچی: بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مناسب دام نہ ملے تو جانور واپس لے جائیں گے

عیدالاضحیٰ میں 4 روز باقی رہ گئے لیکن مویشی منڈیوں میں سودوں میں روایتی تیزی نہ آ سکی۔

مختلف شہروں میں خریدار اور بیوپار دونوں مہنگائی سے پریشان ہیں لیکن اپنی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کئی بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مناسب دام نہ ملے تو جانور واپس لے جائیں گے جبکہ خریداروں کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے مزید قریب آنے پر جانوروں کے دام کم ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب جانوروں کو دی جانے والی گھاس اور دوسری خوراک کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں جس کے باعث شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close