Featuredسندھ

کراچی: غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے والے 91 افراد گرفتار

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے پر 91 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل رانا معروف عثمان کی ہدایات پر شارع نور جہاں، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، جوہر آباد، رضویہ سوسائٹی، بلال کالونی، تیموریہ، سپر مارکیٹ اور لیاقت آباد پولیس نے غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے کرنے والے 91 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے ملنے والی کھالوں اور نقدی کو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان میں بیشتر افغان باشندے ہیں، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں قائم ہائیڈ کلیکشن پوائنٹس پر پولیس کی سیکیورٹی کو بھی بڑھا دیا گیا ہے اور غیرقانونی طور پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے والوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close