Featuredسندھ

سندھ حکومت نے سرہاری میں ٹرین حادثے کے متاثرین کیلئے امدادی رقوم کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے سرہاری میں ٹرین حادثے کے متاثرین کیلئے امدادی رقوم کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ اور زخمیوں کو 2 سے 5 لاکھ روپے تک دیئے جائیں گے۔

نوابشاہ کے قریب سرہاری میں اتوار کو پاکستان ریلوے کی ہزارہ ایکسپریس کو حادثے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

سندھ حکومت نے سرہاری اسٹیشن پر ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے 2 سے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی کوشش تھی کہ جتنے لوگوں کو بچاسکیں بچائیں، محکمہ ریلوے کو جو معاونت چاہئے ہوگی ضرور دیں گے، پاکستان ریلوے حادثے کی تحقیقات کرے گا۔

واضح رہے کہ حادثےکے تقریباً 18 گھنٹے بعد ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا، شالیمار ایکسپریس، گرین لائن، ہزارہ ایکسپریس اور دیگر ٹرینیں روانہ کردی گئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close