Featuredاسلام آباد

نگراں کابینہ میں کون کون شامل ہوگا، متوقع نام سامنے آگئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کابینہ کی تشکیل میں مصروف ہیں، پہلے مرحلے میں 10 سے 12 وزراء کابینہ میں لانے کی تجویز ہے، پہلے مرحلے میں خزانہ، خارجہ، داخلہ، اطلاعات اور قانون کے وزراء حلف اٹھائیں گے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اپنی کابینہ کی تشکیل میں مصروف ہیں، کابینہ میں کون کون شامل ہوگا متوقع نام سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم قریبی رفقاء اور اہم شخصیات سے صلاح مشورے کررہے ہیں، انوار الحق کاکڑ کو وفاقی کابینہ مراحل میں تشکیل دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں نگراں،کابینہ میں 10 سے 12 وزراء لانے کی تجویز ہے، پہلے مرحلے میں خزانہ، خارجہ، داخلہ، اطلاعات اور قانون کے وزراء حلف اٹھائیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس ذرائع کے مطابق نگراں،کابینہ میں اچھے اور معتبر نام سامنے لائے جائیں گے، نگراں وزیراعظم کے بعض قریبی دوست بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹس اور اہم ریٹائرڈ شخصیات کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سابق صوبائی وزیر پنجاب ہاشم ڈوگر کو بھی کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ معروف بینکار محمد زبیر کا نام وزیر خزانہ کے عہدے کیلئے زیر غور ہے۔

نگراں،کابینہ کیلئے جلیل عباس جیلانی، شاہد آفریدی، فیصل واؤڈا، میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی اور سلیم صافی کے نام بھی زیر گردش ہیں۔ حفیظ شیخ، گوہر اعجاز، جگنو محسن، ذوالفقار چیمہ، شمشاد اختر اور رضا باقر بھی ممکنہ وزراء کی فہرست میں شامل ہیں۔

نگراں،کابینہ میں شعیب سڈل، احسن بھون، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر رانجھا اور ستارہ ایاز کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close