Featuredتجارت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 222900 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونےکی قیمت میں بھی 943 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 191101 روپے ہوگئی۔

ادھر بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت میں 11 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 1903 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت استحکام کے بعد بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close