Featuredبلوچستان

مچھ میں بی ایل اے کے تمام دہشت گرد ہلاک، کلیئرنس آپریشن جاری

بولان میں مچھ جیل سمیت تین مقامات پر کالعدم تنظیم بی ایل اے نے حملہ کیا

دہشت گردوں کی فائرنگ سے تھانہ ایس ایچ او، ریلوے پولیس کا ایک اہلکار شہید اور  13 زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے علاقے بولان میں مچھ جیل سمیت تین مقامات پر کالعدم تنظیم بی ایل اے نے حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں تمام سات دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے تھانہ ایس ایچ او، ریلوے پولیس کا ایک اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوگئے۔
مچھ میں پہاڑوں سے کالعدم تنظیم کے شدت پسندوں نے متعدد راکٹ فائر کیے جس کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ بولان کے کم از کم تین مقامات پر حملہ کیا گیا جس میں مچھ جیل، ریلوے اسٹیشن اور لیویز تھانہ شامل ہیں۔ دہشت گردوں کے حملے میں تھانہ ایس ایچ او ساجد سولنگی بھی شہید ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا تھا کہ دھماکوں اور فائرنگ سے شہری خوف کا شکار ہوگئے جبکہ علاقے کی بجلی بھی اچانک بند ہوگئی تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک حملہ مچھ جیل پر بھی کیا گیا، بی ایل اے کے دہشت گردوں کے فائر ریڈ کی کوشش کو فورسز نے پسپا کر دیا، فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے ی اطلاعات مل گئی تھی جس کے بعد اہل کاروں نے دہشت گردوں کے لیے گھات لگا رکھی تھی۔

دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی طرف سے مؤثر جواب کے نتیجے میں بوکھلا کر پسپا ہوگئے اور تمام سات دہشت گرد مارے گئے جس کی بلوچستان حکومت نے تصدیق کی ہے۔ تینوں واقعات میں مجموعی طور پر 13 شہری زخمی ہوئے۔

دہشت گردوں نے ایک حملہ ریلوے اسٹیشن پر بھی کیا جہاں راکٹ حملے میں ریلوے پولیس سمیت دو افراد زخمی ہوئے بعدازاں ریلوے پولیس کا اہلکار شہید ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close