Featuredدنیاپاکستان

اربوں روپے کی چوری میں ملوث شخص کو چیف جسٹس بچانے کے لیے سرگرم ہیں

 لندن: چیئرمین پی ٹی آئی کو بچا کر چیف جسٹس اپنا مستقبل داؤ پر لگا رہے ہیں

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ مجھے نااہل، گرفتار اور حکومت ختم کرنے میں سابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ میں بیٹھے اُن کے ساتھی شامل تھے جبکہ آج مختلف قسم اربوں روپے کی چوری میں ملوث شخص کو چیف جسٹس بچانے کے لیے سرگرم ہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ چیف جسٹس جانتے ہیں کہ اس شخص نے پاکستان کی معیشت، اخلاقیات اور ثقافت کو تباہ کیا، لوگوں کو غنڈہ گردی سکھائی اور پاکستان کے دستور کی بار بار سنگین خلاف ورزی کی۔

نواز شریف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بچا کر چیف جسٹس آف پاکستان اپنے مستقبل کو داؤ پر لگا رہے ہیں، مجھے بہت دکھ ہے کہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی وہ اس کی حمایت میں نکلے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا تھا کہ نواز شریف کو نااہل کرنا اور جیل میں ڈالنا ہے، جس کی گواہی اُن کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی جیسے لوگوں نے بھی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ پر ہے کہ ماضی میں ثاقب نثار نے بھی یہ بات کہی کہ مریم نواز اور نوازشریف کو ہمیں جیل میں ڈال کر عمران خان کو لانا ہے، یہ اُن لوگوں کا فیصلہ ہے۔

نواز شریف نے نام لیے بغیر کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ انہوں نے جس طرح کا رویہ رکھا اور خود اپوزیشن میں بیٹھ کر دھرنے اور احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں کیا جبکہ اللہ کے فضل سے ہم بہت کچھ کام کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ وزیراعظم بنے تو امریکا جاکر کہتے تھے کہ نواز شریف کے جیل کے کمرے سے میں پنکھے، اے سی اتروا دوں گا جبکہ اپوزیشن میں بیٹھ کر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے گلے میں رسہ ڈال کر وزیراعظم ہاؤس سے باہر کھینچ کر لاؤں گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close