Featuredدنیاپاکستان

چہلمِ امام حسین ؑ کے موقع پر کربلا میں 3کروڑ سے زائد زائرین کی حاضری

نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ کے چہلم کے موقع پر کربلا میں 1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین پہنچ گئے۔

عراقی حکومت کے مطابق اس سال کثیر تعداد میں زائرین نے نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑکے چہلم کے موقع پر  روضہ امام عالی مقام پر حاضری دی۔

پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کربلا میں کیمپ لگایا گیا ہے۔

پاکستان کے سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی زائرین کی سہولت و رہنمائی کے لیے یہ 3 روزہ کیمپ لگایا گیا ہے، کیمپ پر ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود ہے، جبکہ سبیلِ امام حسین ؑ بھی سفارت خانے کی جانب سے لگائی گئی ہے۔

عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفارتی دشواریاں دور کرنے کے لیے پاکستانی سفارتی عملہ کربلا کیمپ آفس پر موجود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close