Featuredکھیل و ثقافت

ایشیا کپ سپر فور مرحلےکا اہم پاک بھارت میچ ریزرو ڈے تک ملتوی

ویرات کوہلی 8 اور کے ایل راہول 17 رنز بنا کر کیریز پر موجود ہیں

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا میچ بارش کے باعث کل ریزرو ڈے پر ہوگا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جب میچ روکا گیا تو بھارت کا اسکور 24.1 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنالیے۔

روہت شرما 56 جبکہ شبمن گِل 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ میچ روکے جانے سے پہلے ویرات کوہلی 8 اور کے ایل راہول 17 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کل یہیں سے پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close