Featuredدنیا

اسرائیلی وزیر خارجہ کا متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ

ابوظہبی : اسرائیلی وزیرخارجہ اسرائیلی قونصلیٹ کا افتتاح کرنے ابوظبی پہنچ گئے

امارات کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بعد کسی اسرائیلی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ  ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق لیپیڈ اس دورے میں اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اور دیگر سینئر حکام سے ملاقات کے علاوہ ابوظہبی میں اسرائیلی سفارت خانے اور دبئی میں اسرائیلی قونصلیٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے گزشتہ برس سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے ’ابراہیمی معاہدہ‘ پر دستخط کیے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close