Featuredخیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے بی آر ٹی کے لیے فنڈز دینے سے صاف انکار کر دیا

پشاور: خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو بی آر ٹی کے لیے ایک ارب روپے دینے سے انکار کر دیا۔

صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے سیکرٹری محکمہ خزانہ کو خط ارسال کیا تھا جس میں بی آر ٹی کے لیے محکمہ خزانہ سے ایک ارب روپے مانگے گئے تھے۔

خط میں کہا گیا تھا کہ محکمہ خزانہ نے سال 23-2022 میں بی آر ٹی کیلئے 66 کروڑ 24 لاکھ روپے جاری کیے، بی آر ٹی چلانے کے لیے جاری کی گئی رقم استعمال نہ ہونے سے فنڈز لیپس ہو گئے۔

صوبائی محکمہ خزانہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے فنڈز لیپس ہونے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بھی بنائی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو اس وقت فوری طور پر ایک ارب روپے درکار ہیں، لیپس شدہ رقم پر نظرثانی کرکے ایک ارب روپے جاری کیے جائیں۔

صوبائی وزیر احمد رسول بنگش نے کہا وفاقی حکومت صوبے کے بقایاجات ادا نہیں کر رہی ہے، فوری بقایاجات ادا کیے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close