Featuredپنجاب

گھبرانے اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اچھا وقت آنے والا ہے

اللّٰہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان میں ہوں گے

لاہور: صاف شفاف الیکشن میں جو بھی جیتے فیصلہ ماننا ہو گا، احتساب سب کے لیے ہونا چاہیے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ  16ماہ میں مسائل کے حل کے لیے جان توڑ کوشش کی، خداناخواستہ پاکستان دیوالیہ ہو جاتا تو کیا صورت حال ہوتی، پیٹرول پمپ خالی ہو جاتے، دوائیاں ناپید ہو جاتیں اور روزمرہ کی اشیاء نہ ملتیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو لاکھوں لوگ بے روزگار ہو جاتے، ہم موٹر سائیکل والوں کو سستا پیٹرول دینا چاہتے تھے، موٹر سائیکل والوں کے سستے پیٹرول کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی، مگر یہ مطالبہ آئی ایم ایف نے نہیں مانا، گھبرانے اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اچھا وقت آنے والا ہے۔

سابق وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ صاف شفاف الیکشن میں جو بھی جیتے فیصلہ ماننا ہو گا، احتساب سب کے لیے ہونا چاہیے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ احتساب وہ ہے جو سامنے نظر آتا ہو اور لوگ مانتے ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج پھر دہراتا ہوں کہ نواز شریف تشریف لا رہے ہیں، اللّٰہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان میں ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close