Featuredسندھ

اربوں کے خسارے سے دو چار پی آئی اے نے بڑی سخاوت کر دی

کراچی: خسارے کے باوجود ایک ارب مالیت کا ہوٹل بلامعاوضہ دے دیا لاڑکانہ کا ملکیتی ہوٹل حکومت سندھ کے حوالے کر دیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے منظورکردہ تخمینہ کار نے دسمبر2020میں ہوٹل کی مارکیٹ ویلیو 1 ارب 15 کروڑ بتائی

لاڑکانہ میں ایک ارب سے زائد مالیت کا ملکیتی ہوٹل بغیر معاوضے کے سندھ حکومت کو دیدیا۔

لاڑکانہ میں پی آئی اے کے ملکیتی سمبارا ان ہوٹل کو قواعد وضوابط سے ہٹ کر حکومت سندھ کے حوالے کرنے کا انکشاف ہوا ہے، 1 ارب 15 کروڑ مالیت کا ہوٹل حکومت سندھ کے حوالے کرنے میں ایئرلائن کے ورکس ڈپارٹمنٹ نے سنگین بے قاعدگیاں کیں، نشاندہی آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ورکس ڈیپارٹمنٹ آڈٹ برائے 2021-22 میں کی، ڈپارٹمنٹ نے ہوٹل کی تعمیراتی قیمت کا تخمینہ مبینہ طور پر 60.754 ملین لگایا۔

رپورٹ کے مطابق اعلی افسر کی زبانی ہدایت پر ہوٹل کا قبضہ ایئرلائن کے مفاد کے خلاف صوبائی حکومت کو دیا گیا، ہوٹل کسی معاوضے کے بغیر حکومت سندھ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایئرلائن کے کمرشل مفادات کو نظرانداز کرنے کے بارے میں آڈیٹرز نے 2022 میں انتظامیہ کو آگاہ کیا، ذمہ داری کا تعین کرکے انکوائری کے بعد رپورٹ آڈٹ میں پیش کی جائے، پراپرٹی کا ٹائٹل پی آئی اے کے پاس ہونے کے تناظر میں ہوٹل واپس لینے کا ممکنہ طریقہ کار ممکن بنایا جائے، ایوی ایشن منسٹری معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھائے۔

قومی ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے آڈیٹرز کو جواب دیا گیا ہے کہ پی آئی اے اس پراپرٹی کی قانونی مالک ہے اوراس کے پاس تمام متعلقہ جائیداد کے کاغذات ہیں، ایوی ایشن ڈویژن کے ذریعے کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close