Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بڑی فتح ، عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی شاندار سنچری

پاکستان نے ورلڈکپ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان سری لنکا کے خلاف 6وکٹوں کامیاب ہوگیا۔

ون ڈے ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی شاندار سنچریوں کی بدولت ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا چیز مکمل کرلیا۔

پاکستان نے سری لنکا کا 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کےنقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کیا، عبداللہ شفیق 112 اور محمد رضوان رنز بناکر نمایاں رہے۔

سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں  9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، کوشال مینڈس 122 اور سمارا وکرما 108 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف یہ کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں سب سے بڑا اسکور 336 رنز تھا جو بھارت نے 2019 میں بنایا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close