Featuredکھیل و ثقافت

افغان ٹیم کا ورلڈکپ 2023 میں دوسرا بڑا اپ سیٹ ، پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

افغانستان نے پاکستان کو پہلی بار ون ڈے کرکٹ میچ میں شکست دی ہے

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں گرین شرٹس کو تیسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے

افغانستان نے پہلی بار پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کرایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

افغانستان نے پاکستان کا 283 رنز کا ہدف با آسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ابراہیم زدران 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔

افغانستان نے پاکستان کو پہلی بار ون ڈے کرکٹ میچ میں شکست دی ہے جبکہ رواں ورلڈکپ میں افغان ٹیم نے دوسرا اپ سیٹ کیا ہے۔

افغانستان نے اس سے قبل دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

گرین شرٹس کو رواں ورلڈکپ میں تیسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، پاکستان نے اب تک ورلڈکپ میں 5 میچز کھیلے جس میں 2 میں کامیابی ہوئی جبکہ 3 میچز میں شکست ہوئی۔

ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے گرین شرٹس کو اپنے بقیہ 4 میچز ضرور جیتنا ہوں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close