Featuredدنیا

اسرائیل کے دفاعی نظام نے تل ابیب پر ہی میزائل داغ دیا

امریکا کی جانب سے اسرائیل کو فراہم کیا گیا دفاعی نظام بری طرح ناکام ہوگیا

 بیت المقدس: اسرائیل کو د ئے گے امریکی دفاعی نظام سے فائر ہونے والے میزائل یو ٹرن لے کر تل ابیب پر ہی گرگیا

عرب میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے اسرائیل کو فراہم کیا گیا دفاعی نظام بری طرح ناکام ہوگیا ، اسرائیل کے دفاعی نظام نے جو ’ آئرن ڈوم‘ کے نام سے مشہور ہے تل ابیب پر ہی میزائل داغ دیا ، اسرائیلی دفاعی نظام حماس کے موثر ترین میزائل حملے روکنے میں بھی بری طرح ناکام رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں اسرائیلی دفاعی نظام سے فائر ہونے والے میزائل کو یو ٹرن لے کر تل ابیب پر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ میزائل گرنے سے پراپرٹی کا نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیل نے 10 مختلف مقامات پر دفاعی نظام نصب کررکھا ہے۔ یہ دفاعی نظام 60 اسکوائر میل تک دفاعی صلاحیت رکھتا ہے۔ دفاعی نظام امریکا نے اسرائیل کو فراہم کیا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close