دنیا

نینسی پلوسی چوتھی بار ایوان نمائندگان کی اسپیکر منتخب

واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی ایک مرتبہ پھر اسپیکر منتخب ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رسآں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی ناقد اور معروف امریکی سیاست داں رہنما ڈیموکریٹک پارٹی نینسی پلوسی چوتھی بار ایوان نمایندگان کی اسپیکر بن گئیں، نینسی پلوسی کو واحد خاتون سیاست داں ہیں جنہیں چوتھی بار اسپیکر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 80 سالہ نینسی کے مقابل کسی امیدوار نے اسپیکر کے انتخاب میں حصہ نہیں لیا اور 218 ووٹوں کی اکثریت سے اسپیکر منتخب ہوگئیں۔

واضح رہے کہ 2019 میں ایوان نمایندگان کے اسپیکر کے انتخاب کےلیے متعدد ڈیموکریٹس اراکین نے دوسرے امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ دیا تھا تاہم 2021 کے انتخابات میں کوئی امیدوار نینسی پلوسی کے مدمقابل نہیں آیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close