Featuredاسلام آباد

پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہوگئے

 اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے  درمیان پالیسی سطح  کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد قرض کی اگلی قسط ملنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹرنے نگراں وزیراعظم کو مذاکرات کی کامیابی سے آگاہ کردیا ہے اور جائزہ مشن نے رپورٹ آئی ایم ایف بورڈ میں پیش کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو 71 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کی حتمی منظوری آئی ایم ایف بورڈ دے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close