Featuredاسلام آباد

190 ملین سکینڈل، عمران خان کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں جوڈیشل کر دیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پی ٹی آئی سربراہ کے خلاف 190 ملین پی ٹی آئی کیس کی سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کی جس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم اور پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی بھی موجود تھے۔

تحریک انصاف کےچیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی ،بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی عدالت میں موجود تھیں۔

سماعت کے دوران نیب حکام نے عمران خان کی مزید جسمانی تحویل کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی سربراہ کو جوڈیشل کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close