Featuredاسلام آباد

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نا اہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نا اہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

دوران سماعت سابق چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ جمع کرا دیا ۔ نیا پارٹی چیئرمین آگیا، اب یہ کیس ختم ہوجانا چاہیے۔ اگر آپ کیس چلانا ہی چاہتے ہیں تو اکبر ایس بابر پٹیشن دائر کر رہے اس کے ساتھ چلا لیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ آپ خالد محمود کو موقع دے رہے کہ وہ نئے چئیرمین کے خلاف بھی پٹیشن دائر کریں۔ درخواست گزار خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا پارٹی کے بانی ممبر اکبر ایس بابر سمیت کسی نے بھی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم نہیں کیا۔ آپ آرڈر میں لکھ دیں کہ سابق چئرمین پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں اور پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں رکھ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں : مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کے چاروں گواہوں کے بیانات قلمبند

چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی نے الیکشن لڑا ہی نہیں، اس میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close