Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن آج رات بارہ بجے تک انتخابی شیڈول جاری کر ئے : عدالتی حکم

سپریم کورٹ کی آئندہ آر اوز اور ڈی آر اوز سے متعلق درخواستوں پر کارروائی نہ کرنے کی بھی ہدایت

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو رات بارہ بجے تک انتخابی شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دائر درخواست پر چیف جسٹس کی سربراہی میں، جسٹس طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر کے آئندہ آر اوز اور ڈی آر اوز سے متعلق درخواستوں پر کارروائی نہ کرنے کی ہدایت بھی کی جبکہ بیرسٹر عمیر نیازی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آج رات بارہ بجے تک انتخابی شیڈول جاری کرے۔ حکم نامے کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی آج ہی شیڈول جاری کرینگے، پیر کو ڈی آر اوز آر آوز تربیت کا دوبارہ آغاز کرینگے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کا انعقاد آئین کا تقاضہ ہیں، ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے متضاد ہے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ 13 دسمبر کے حکم نامے کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، لاہور ہائی کورٹ نے سیکشن 50 کے سب سیکشن 1 بی اور 51 کی سب سیکشن 1 کو غیر آئینی قرار دیا، الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ الیکشن ایکٹ کی یہ دونوں شقیں گزشتہ انتخابات میں بھی تھیں لیکن کبھی کسی نے چیلنج نہیں کیا گیا۔

عدالتی حکم میں لکھا گیا کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، سپریم کورٹ میں کیس کے ذریعے انتخابات 8 فروری کو طے ہوئے، تمام صوبائی حکومتوں کی سپریم کورٹ میں نمائندگی تھی، ہم نے اپنے فیصلے میں لکھا کوئی بھی جمہوریت کو ڈی ریل نہ کرے۔

حکم نامے میں لکھا گیا کہ وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا ابھی انتخابات کے انعقاد بارے اقدام لے رہے ہیں، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا اگر ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رہا تو 8 فروری کو الیکشن نہیں ہوسکیں گے، الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا آج انتخابی شیڈول جاری ہونا تھا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بتایا گیا اگر ہائی کورٹ کا حکمنامہ برقرار رہا تو الیکشن پروگرام جاری نہیں ہوسکے گا، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکمنامے میں تضاد ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close