Featuredخیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشستیں کم کرنے کا بیان مسترد

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشستیں کم کرنے سے متعلق خیبرپختونخوا بار کونسل کا بیان مسترد کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کے پی بار کونسل کا بیان حقائق کے منافی اور ابہام پیدا کرنے کی کوشش ہے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سنہ 2018 میں 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا گیا، انضمام کے بعد فاٹا کی 12 قومی اسمبلی کی نشستیں ختم کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا کی قومی اسمبلی میں 6 نشستوں کا اضافہ کیا گیا، فاٹا ضم ہونے سے صوبے کی نشستیں 39 سے بڑھا کر 45 کی گئیں، خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں 16 جنرل سیٹوں کا اضافہ ہوا ہے، صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 99 سے 115 ہو گئی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کا تعین پارلیمنٹ کا استحقاق ہے، آئینی ترمیم کے بغیر اسمبلیوں کی نشستوں میں کمی یا اضافہ ممکن نہیں، آئین کے مطابق مختص کی گئی نشستوں کے مطابق حلقہ بندیاں کی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close