Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن میں کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آن لائن سہولت مرکز قائم

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آن لائن سہولت مرکز قائم کر دیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آن لائن سہولت مرکز چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے اور آر اوز امیدواران کے کوائف کی چھان بین کیلئے متعلقہ اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں، نادہندہ امیدواران جانچ پڑتال کے دوران 30 دسمبر تک متعلقہ آر او سے رجوع کریں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نادہندگان سے واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سیکریٹری پاور ڈویژن ، سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن، سیکریٹری نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن، سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن ، چاروں چیف سیکریٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے کو بھی تحریری طور پر مطلع کیا ہے کہ وہ ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کریں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ امیدواروں کی فہرست کا اجراء گزشتہ روز کردیا گیا ہے، حکومت کے تمام وفاقی ، صوبائی ادارے فوری ریٹرننگ افسران سے رابطہ کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close