Featuredدنیا

دنیا کے کئی ممالک سخت سردی کی لپیٹ میں،بڑے ریکارڈ پارہ پارہ

دنیا کے کئی ممالک میں موسم سرد ہوگیا،امریکی ریاست نبراسکا کو برفانی طوفان کا سامنا ہے،کئی شہروں میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑنے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔

امریکی ریاست نبراسکا شدید سردی کی لپیٹ میں ٹھنڈی ہواؤں اور برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہیں،کئی شہروں میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑی،پھسلن کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے،حکام نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے روک دیا۔

دوسری جانب چینی دارالحکومت بیجنگ میں بھی سردی کی لہر سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے،مسلسل بارہ دنوں سے پارہ صفر سے اوپر نہیں گیا،خون جمادینے والی سردی کا ستر سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

ادھر یوکرینی دارالحکومت کیف میں بھی برفباری کا آغاز ہوگیا۔برف کے گالوں نے کرسمس کی چھٹیوں کا مزہ دوبالا کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close