Featuredسندھ

خوشخبری، ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

ماری پیٹرولیم نے سندھ میں سال کا پہلا گیس ذخیرہ دریافت کرلیا۔

نئے سال کا پہلا گیس ذخیرہ ماری پیٹرولیم نے سندھ میں دریافت کرلیا ہے، گزشتہ ماہ ایک ہی ہفتے میں سندھ میں دو گیس ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

او جی ڈی سی کے مطابق ماری پیٹرولیم نے تیل وگیس کی تلاش کیلئے نومبر 2022 میں کنویں کی کھدائی شروع کی تھی، اور ایک ہزار 15 میٹر گہرائی پر کنویں سےگیس کا ذخیرہ ملا ہے۔

او جی ڈی سی نے بتایا کہ دریافت ہونے والے کنویں سے 51 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ،گیس یومیہ حاصل ہوگی، ماری پیٹرولیم نے شیئر ہولڈرز کو کامیاب دریافت کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close