Featuredاسلام آباد

عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ ریفرنس میں فرد جرم کی تاریخ 4جنوری مقرر

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے چار جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔

توشہ خانہ سے متعلق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور نیب ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔

ملزمان کو توشہ خانہ ریفرنس کی نقول اور دیگر ضروری دستاویزات فراہم کر دی گئیں بعدازاں عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کیلئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔
اسی طرح 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ضمانت کی درخواستوں پر بھی سماعت30 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close