Featuredکھیل و ثقافت

میلبرن ٹیسٹ بھی آسٹریلیا کے نام رہا ، گرین شرٹس کو 79 رنز سے شکست

میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 79 رنز سے شکست دیدی۔

پاکستان کو میلبرن ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے 317 رنز کا ہدف ملا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم چوتھے روز دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

کپتان شان مسعود نے 60 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امام الحق اور عبداللہ شفیق بالترتیب 12 اور 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بابراعظم 41 اور سعود شکیل 24، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔

محمد رضوان اور سلمان آغا نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 57 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم رضوان 35 رنز بناکر پیٹ کمنز کا شکار ہوئے۔ سلمان آغا 50 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 5 جبکہ مچل اسٹارک 4 اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا نے 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے، سیریز کا اگلا میچ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں شیڈول ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close